• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خشک میوے کی جگہ نقلی پتی و مٹی نکلنے پر پاکستان پوسٹ کے ملازمین پر جرمانہ

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

کنزیومر پروٹیکشن کورٹ جنوبی نے خشک میوے کی جگہ نقلی پتی اور مٹی نکلنے پر پاکستان پوسٹ کے ملازمین پر جرمانہ عائد کر دیا۔

متاثرہ شہری کے وکیل کے مطابق عدالت نے پوسٹ آفس کے 3 ملازمین پر فی کس 95، 95 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا ہے۔

متاثرہ شہری کے وکیل نے بتایا ہے کہ شہری نے مانسہرہ سے 10 کلوخشک میوے منگوائے تھے، پارسل آیا تو وزن 8 کلو تھا اور اس میں بھی مٹی اور پتی تھی۔

متاثرہ شہری کے وکیل کے مطابق محکمے کو شکایت کی تو انہوں نے ملازمین پر فی کس صرف 333 روپے جرمانہ کر دیا۔

متاثرہ شہری کے وکیل نے بتایا ہے کہ ہم نے کنزیومر پروٹیکشن کورٹ سے رجوع کیا جس نے ہمارے حق میں فیصلہ کیا ہے۔ب

قومی خبریں سے مزید