کراچی میں واقع ریڈ زون میں پرانے درخت کاٹنے کے معاملے میں کئی افسران معطل کردیے گئے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق چیف سیکریٹری کی ہدایت پر ڈائریکٹر پارکس جنید اللّٰہ خان کو عہدے سے ہٹادیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ڈائریکٹر میونسپل یوٹیلٹی چارجز اینڈ ٹیکسز کے انچارج اخلاق الرحمان، محکمہ باغات بلدیہ عظمیٰ کے 2 افسران، انسپکٹر اور ایک اہلکار کو بھی معطل کردیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ریڈ زون میں پرانے درخت کاٹنے کے معاملے پر کارروائی ڈپٹی کمشنر جنوبی کی رپورٹ پر کی گئی۔
ذڑائع کے مطابق محکمہ باغات کے افسران نے مبینہ طور پر اشتہاری ایجنسی کی معاونت کے لئے پرانے درخت کاٹ ڈالےہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ کئی دہائیوں قبل لگائے گئے پیپل، نیم کے پانچ درختوں کو کاٹا گیا، اشتہاری بورڈ کو نمایاں کرنے کے لیے ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب محکمہ باغات کے عملے نے درخت کٹوائے۔