لاہور ہائی کورٹ نے لاہور ماسٹر پلان 2050ء کے خلاف درخواست نمٹا دی۔
عدالتِ عالیہ میں جسٹس شاہد کریم نے شہری عبد الرحمٰن کی جانب سے لاہور ماسٹر پلان 2050ء کے خلاف دائر کی گئی درخواست پر سماعت کی۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ چوہدری پرویز الہیٰ کی حکومت نے ماسٹر پلان حقائق کے برعکس بنایا ہے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ ماسٹر پلان میں گرین ایریاز کو ختم کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔
عدالت نے اپنے حکم میں کہا ہے کہ لاہور ماسٹر پلان 2050ء کالعدم قرار دے دیا گیا ہے اس لیے اب اس درخواست کو زیرِ التواء رکھنے کا کوئی فائدہ نہیں۔
عدالت نے کہا کہ نئے ماسٹر پلان پر اعتراض ہو تو آپ دوبارہ درخواست دائر کر سکتے ہیں۔