• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیرِ اعظم شہباز شریف 2 روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ

وزیرِ اعظم شہباز شریف 2 روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ ہو گئے۔

وفاقی وزیرِ اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ اور معاونِ خصوصی طارق فاطمی بھی وزیرِ اعظم کے ہمراہ ہیں۔

 وزیرِ اعظم ریاض میں ون واٹر سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

سعودی عرب، فرانس، قزاقستان اور عالمی بینک کے اشترک سے منعقدہ ون واٹر سربراہی اجلاس کا مقصد عالمی سطح پر بین الاقوامی تعاون اور اعلیٰ سطح سیاسی عزم کے ذریعے آبی ذخائر کے بہتر انتظام و تحفظ کا حصول یقینی بنانا ہے۔

شہباز شریف سربراہی اجلاس کے دوران صاف پانی کے ذخائر کی بحالی، تحفظ اور اس حوالے سے جدت پر خطاب کریں گے۔

قومی خبریں سے مزید