اسلام آباد کے سیکٹر ایف ایٹ میں خاتون کو دو موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے لوٹ لیا۔
پولیس کے مطابق سیکٹر ایف ایٹ میں موٹر سائیکل سوار 2 ملزمان نے خاتون سے گن پوائنٹ پر 54 ہزار روپے اور موبائل فون چھین لیا اور فرار ہو گئے۔
پولیس نے بتایا ہے کہ ملزمان نےخاتون سے پرس بھی چھینا۔
پولیس کے مطابق خاتون کے پرس میں بینک کارڈز اور شناختی کارڈ سمیت ضروری دستاویزات موجود تھیں۔