• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہمارے 3 مطالبات کا جواب لاشوں کی صورت دیا گیا: علی محمد خان

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان—فائل فوٹو
پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان—فائل فوٹو

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ ہمارے 3 مطالبات کا جواب لاشوں کی صورت دیا گیا۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری جماعت نے ابھی 12 لوگوں کے مرنے کی تعداد دی ہے۔

علی محمد خان کا کہنا ہے کہ میرا یہ کہنا ہے کہ گولی کیوں چلی؟ اپنے جائز حقوق کے لیے آنے والے لوگوں پر گولی چلائی گئی۔

انہوں نے کہا کہ ہم پولیس اور رینجرز کو بھی اپنا مانتے ہیں وہ بھی ہمارے شہداء ہیں، کیا آئین و قانون کی بات کرنے والوں کو خاموش کر دیا جائے گا؟

علی محمد خان نے کہا کہ ڈی چوک یا سنگجانی ہمارا اندر کا معاملہ تھا، اس حوالے سے ہمیں کوئی نہ بتائے، جوڈیشل کمیشن میں دونوں اطراف کے شہداء کے معاملے کی تحقیق کی جائے، بانئ پی ٹی آئی کی رہائی اس تمام معاملے کے حل کے لیے جادو کی کنجی ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ بانئ پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ وہ باہر نکل کر انتقام نہیں لیں گے، احتجاج میں افغانیوں کی شمولیت کا جواب حکومت اور اداروں سے بنتا ہے، ہم کسی غلط آدمی کو ساتھ نہیں لائے۔

قومی خبریں سے مزید