• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی: ریلوے اسٹیشن پر اسکیننگ مشین 2 برس سے خراب


راولپنڈی ریلوے اسٹیشن پر مسافروں کے سامان کے لیے نصب اسکیننگ مشین 2 برس سے خراب ہے۔

ریلوے ذرائع کے مطابق اسکیننگ مشین کی خرابی کے باعث مسافروں کا سامان چیک نہیں کیا جاتا جس کی وجہ سے  ہتھیار، منشیات، دیگر ممنوع اشیاء کی اسمگلنگ کی روک تھام ممکن نہیں۔

ریلوے ذرائع نے بتایا کہ اسکیننگ مشینوں کی مرمت ہونے تک سامان کی چیکنگ ہاتھ سے کی جا رہی ہے۔

ریلوے حکّام کے مطابق ریلوے اسٹیشن پر سیکیورٹی کا مؤثر نظام ہے، اسٹیشن پر سی سی ٹی وی کیمرے اور واک تھرو گیٹس بھی نصب ہیں۔

 ریلوے حکّام نے بتایا ہے کہ مشینوں کی مرمت کر کے انہیں بہت جلد دوبارہ لگایا جائے گا۔

قومی خبریں سے مزید