• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹیٹ گیسٹ کی آمد پر ہی احتجاج کی کال کیوں دی گئی؟ وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار


نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ گیسٹ کی آمد پر ہی احتجاج کی کال کیوں دی گئی؟

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریکِ انصاف کی تاریخ ہے کہ ان کا احتجاج یا ریلی پُرامن نہیں ہوتی، اہم موقع پر احتجاج کی کال سے اس جماعت کی بدنیتی ثابت ہوتی ہے۔

اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ قانون کے مطابق ریڈ زون میں کوئی احتجاج نہیں کیا جا سکتا، ریڈ زون کی سیکیورٹی سے متعلق خصوصی قوانین نافذ کیے گئے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ اسلام آباد میں کسی بھی احتجاج کے لیے مقامات کا تعین کیا گیا ہے، 24 نومبر کو غیر ملکی وفد پاکستان کے دورے پر تھا، ایک جماعت نے حیران کن طور پر 24 نومبر کے اہم موقع پر احتجاج کا اعلان کیا۔

ان کا کہنا ہے کہ ماضی میں اس جماعت نے انتخابات میں دھاندلی کے الزام پر احتجاج کیا اور الیکشن میں 35 پنکچرز کا بیانیہ بنایا گیا، جوڈیشل انکوائری میں ثابت ہوا کہ کوئی انتخابی دھاندلی نہیں ہوئی تھی۔

نائب وزیرِ اعظم نے مزید کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم کے مطابق پی ٹی آئی کو سنگجانی پر احتجاج کا کہا، سیاسی جماعت نے ریڈ زون میں ہی احتجاج کرنے پر بے جا اصرار کیا۔

اسحاق ڈار کا یہ بھی کہنا ہے کہ تمام تر کوششوں کے باوجود سیاسی جماعت ضد پر اڑی رہی۔

قومی خبریں سے مزید