وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اینٹی اسموگ پلان کے تحت سرکاری اور نجی تمام گاڑیوں کی جانچ پڑتال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس حوالے سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن میں پنجاب بھر میں تمام گاڑیوں کے لیے فٹنس سرٹیفکیٹ لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔
نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ تمام چھوٹی بڑی گاڑیوں کو فٹنس سرٹیفکیٹ اتھارٹی سے تصدیق نامہ حاصل کرنا ہو گا۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق تمام وزارتوں اور ان کے ذیلی محکموں کے زیرِ استعمال تمام گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفیکیٹ حاصل کیے جائیں گے۔
نوٹیفیکیشن میں بتایا گیا ہے کہ پنجاب حکومت نے گاڑیوں کا معائنہ کروانے کے لیے 30 جنوری تک کی ڈیڈ لائن مقرر کر دی ہے اور تمام وزارتوں و محکموں کو اس تاریخ تک گاڑیوں کا معائنہ کروانے کی ہدایت کی ہے۔