• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہتھنی مدھوبالا اور ملکہ میں ٹی بی کی تصدیق

--فائل فوٹو
--فائل فوٹو

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے سفاری پارک میں موجود ہتھنی مدھوبالا اور ملکہ میں ٹی بی کی تصدیق کردی۔

کراچی میں ایک تقریب کے دوران پریس کانفرنس میں مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ہتھنیوں کے خون ٹیسٹ کروائے تھے، ان میں ٹی بی موجود ہے۔

میئر کراچی نے کہا کہ مقامی ڈاکٹرز اور فور پاز ہتھنیوں کی دیکھ بھال کر رہے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم فی الحال کوئی بڑا جانور نہیں لے رہے۔

گزشتہ ہفتے جیو نیوز نے ہتھنیوں میں ٹی بی سے متعلق خبر نشر کی تھی۔

عالمی تنظیم فورپاز  نے ہتھنی مدھوبالا اور ملکہ کا سفاری پارک میں مکمل طبی معائنہ کیا تھا۔

دونوں کی صحت سے متعلق بیان میں ٹی بی کے بیکٹریا کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہتھنیوں میں ٹی بی کے بیکٹریا موجود ہیں، حتمی رپورٹس میں تصدیق کے بعد علاج 12 سے 18 ماہ جاری رہے گا۔

فورپاز نے صفائی، سینیٹائزیشن اور حفاظتی اقدامات کو سخت کرنے کی درخواست کی تھی، ہتھنیوں کی خوراک میں بہتری اور روزانہ مانیٹرنگ کے لیے تجاویز دی تھیں۔

قومی خبریں سے مزید