• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت: مسجد پر مندر بنانے کے معاملے پر سنبھل جانیوالے راہول گاندھی کو روک لیا گیا

— تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
— تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

بھارتی اپوزیشن رہنما راہول گاندھی کانگریس رہنماؤں کے ساتھ آج سمبھل کے دورے پر روانہ ہوئے تو انہیں غازی پور کی سرحدوں پر روک لیا گیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر سمبھل میں ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے شاہی مسجد کی جگہ مندر کے دعوے کے معاملے پر راہول گاندھی کانگریس رہنماؤں کے ساتھ سمبھل کے دورے روانہ ہوئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حریف رہنما راہول گاندھی اور پریانکا گاندھی کو غازی پور بارڈر پر رُک لیا گیا۔

انہیں روکنے کے لیے نئی دہلی اور غازی پور کی سرحدوں پر پولیس کی نفری تعینات کی گئی تھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سمبھل کے ضلع مجسٹریٹ نے پولیس کو راہول گاندھی کو ضلع کی حدود میں داخلے سے روکنے کی ہدایات جاری کی تھی۔

بھارتی میڈیا کے ذرائع کے مطابق کانگریس نے اس اقدام کو جمہوریت پر حملہ قرار دیا ہے۔

خیال رہے کہ سمبھل میں دفعہ 163 کے تحت سیاسی اجتماعات اور عوامی سرگرمیوں پر مکمل پابندی عائد ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید