• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گھوٹکی: خاتون کے قتل کیخلاف قومی شاہراہ پر لاش رکھ کر احتجاج

—فیس بک ویڈیو گریب
—فیس بک ویڈیو گریب

گھوٹکی میں خاتون کے قتل کے خلاف کلہوڑا برادری  نے قومی شاہراہ پر لاش رکھ کر اپنا احتجاج  ریکارڈ کروایا۔

 مقتولہ کے ورثاء  نے ملزمان کی عدم گرفتاری پر تدفین کرنے سے انکار کر دیا۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ کھیتوں میں چارا کاٹنے گئی خاتون کو زیورات چھینے کے دوران مزاحمت پر قتل کیا گیا۔

مظاہرین نے کہا کہ پولیس نے قتل کا مقدمہ درج نہیں کیا اور نہ  ہی کسی ملزم کو گرفتار کیا۔

دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں اور ورثاء کی درخواست پر مقدمہ درج کیا جائے گا۔

قومی خبریں سے مزید