حکمران اتحاد میں شامل پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور اپوزیشن پارٹی جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی آج ملاقات ہوگی۔
ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں مدارس کی رجسٹریشن کے بل کے معاملے پر بات چیت ہوگی۔
ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری اس دوران مولانا فضل الرحمان کو مدارس کی رجسٹریشن پر بریفنگ دیں گے۔
ذرائع کے مطابق پی پی پی چیئرمین اور جے یو آئی سربراہ میں ٹیلیفونک رابطہ ہوچکا ہے، جس میں مولانا فضل الرحمان نے مدارس رجسٹریشن بل پر پیشرفت نہ ہونے پر تحفظات کا اظہار کیا تھا۔