• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرامن احتجاج میں قتل عام، پنجاب پولیس نے ظلم کی حد کردی، بیرسٹر سیف


مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ پرامن احتجاج میں قتل عام کرکے پنجاب پولیس نے ظلم کی حد کردی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بیان پر ردعمل میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ پی ٹی آئی کارکنوں کی جانیں گئیں جبک مریم نواز الزام تراشی کررہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پرامن احتجاج کا قتل عام کرکے پنجاب پولیس نے ظلم کی حد کردی، بچوں کا خون بہا کر پنجاب پولیس کو معصوم ثابت کرنے کی کوشش بند کریں۔

اس سے قبل اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو میں بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ تحریک انصاف نے امن و امان کی صورتحال خراب نہیں کی، وفاقی حکومت صرف الزامات عائد کر رہی ہے۔

اُن کا کہنا تھا  کہ گولیوں، ڈنڈوں سے معاملات ٹھیک نہیں مزید خراب ہوتے ہیں، ہم نے احتجاج کیا اور آئندہ بھی کریں گے۔

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا نے کہا کہ ہم مذاکرات پر یقین رکھتے ہیں لیکن ابھی کوئی مذاکرات نہیں ہو رہےہیں۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اگر اجازت دیں تو مذاکرات کریں گے، ہم نے تو کالعدم تحریک طالبان کے ساتھ بھی مذاکرات کیے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید