• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاق پر جتھوں سے حملہ آور گروہ ہی قوم کا اصل دشمن ہے، عظمیٰ بخاری

وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ وفاق کے فنڈز سے وفاق پر ہی جتھوں سے حملہ آور ہونے والا گروہ قوم کا اصل دشمن ہے۔

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف کے بیان پر ردعمل میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ مریم نواز پنجاب کے بچوں کو اسکالرشپس دے رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈاپور اور بشریٰ بی بی بچوں کو پٹرول بم اور اسلحہ دے رہے ہیں، یہ غیر ملکیوں اور شدت پسندوں کے ساتھ اسلام آباد پر حملہ آور ہوئے ہیں۔

وزیر اطلاعات پنجاب نے مزید کہا کہ جو اسلحہ پولیس اہلکاروں کے پاس نہیں تھا، وہ احتجاجی گروہ کے پاس تھا، مریم نواز کی ہدایات کے مطابق پنجاب پولیس کا ہر اہلکار غیر مسلح تھا۔

اُن کا کہنا تھا کہ اگر پنجاب پولیس مسلح ہوتی تو شدت پسندوں کا گروہ اٹک پل کراس نہ کرتا۔

قومی خبریں سے مزید