• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول نے مدرسہ رجسٹریشن بل پر دستخط کی یقین دہانی کرائی ہے، عبدالغفور حیدری


جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی ف) کے سینئر رہنما عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے مدرسہ رجسٹریشن بل پر دستخط کی یقین دہانی کرادی ہے۔

مولانا فضل الرحمان اور بلاول بھٹو کی اسلام آباد میں طویل ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں عبدالغفور حیدری نے کہا کہ پارلیمان نے مدرسہ رجسٹریشن بل کی منظوری دی۔

اس موقع پر صحافی نے جے یو آئی رہنما سے استفسار کیا کہ کیا بلاول بھٹو نے مدرسہ رجسٹریشن بل پر دستخط کی یقین دہانی کرادی ہے؟

اس پر عبدالغفوری حیدری نے جواب دیا کہ جی بلاول بھٹو نے یقین دہانی کرائی ہے۔

قومی خبریں سے مزید