• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، پولیس کی بغدادی میں نشئیوں کی پکڑ دھکڑ، تھانے منتقل، گنجا کردیا

اسکرین گریب
اسکرین گریب

کراچی میں لیاری بغدادی میں اسکولوں کے باہر نشے کے عادی افراد نے ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں، شہریوں نے سوشل میڈیا پر نشے کے عادی افراد کی ویڈیو ڈالی تو پولیس نے تمام کو پکڑ کر تھانے منتقل کردیا۔

لیاری، بغدادی روڈ نمبر 10پر گرلز اینڈ بوائز اسکول کے باہر نشے کے عادی افراد کی بھرمار کے سبب اسکول میں زیر تعلیم طلباء کو مشکلات درپیش تھیں۔ 

بغدادی کے رہائشیوں نے نشے کے عادی افراد کی اسکول کے باہر ڈیرے ڈالنے اور نشہ کرنے کی ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر وائرل کردی جس کے بعد پولیس حرکت میں آئی۔

پولیس کے مطابق بغدادی روڈ نمبر 10پر اسکول کے باہر سے متعدد نشے کے عادی افراد کو حراست لیکر تھانے منتقل کردیا، جہاں انہیں گنجا کرکے علاج کے لیے ایدھی سینٹر روانہ کردیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید