• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کا فضائی معیار انتہائی مضر صحت ریکارڈ

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی کی فضاء کا معیار آج انتہائی مضر صحت ریکارڈ ہوا ہے۔

عالمی ماحولیاتی ویب سائٹ ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر ہے۔

کراچی میں فضائی آلودگی229 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی ہے۔

عالمی ماحولیاتی ویب سائٹ کے مطابق فضاء میں151 سے 200 پرٹیکیولیٹ میٹرز آلودگی کی موجودگی مضرِ صحت ہوتی ہے۔

 فضاء میں201 سے 300 پرٹیکیولیٹ میٹرز آلودگی کی موجودگی انتہائی مضرِ صحت ہے جبکہ301 پرٹیکیولیٹ میٹرز سے اوپر آلودگی کی موجودگی خطرناک ہے۔

قومی خبریں سے مزید