پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی کاروبار کا مثبت رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے جہاں انڈیکس نے 1 لاکھ 8 ہزار پوائنٹس عبور کر لیا۔
کاروبار کے اختتام پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 3 ہزار 134 پوائنٹس کے اضافے سے 1 لاکھ 8 ہزار 238 ہو گیا۔
کاروبار کے دوران انڈیکس 1 لاکھ 8 ہزار 345 پوائنٹس کی بلندی پر بھی پہنچا۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 1 لاکھ 5 ہزار 104 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
ادھر انٹر بینک میں آج امریکی ڈالر 3 پیسے مہنگا ہوا ہے۔
انٹر بینک میں ڈالر 3 پیسے مہنگا ہو کر 277 روپے 95 پیسے کا ہو گیا۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 277 روپے 92 پیسے کا تھا۔