ملتان(سٹاف رپورٹر) ویمن یونیورسٹی ملتان کے شعبہ اسلامک سٹیڈیز کے زیراہتمام چوتھی دو روزہ بین الاقوامی سیرت النبی ﷺ کانفرنس شروع ہو گئی ہے ، رواں برس کانفرنس کا عنوان’’معاصر سماج میں مساوی انصاف اور امن و سلامتی کو درپیش چیلنجز اور ان کا حل سیرت النبی ﷺ کی روشنی میں ‘‘رکھا گیا ہے افتتاحی تقریب کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کلثوم پراچہ نے کی جبکہ مہمان خصوصی وائس چانسلر محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر اشتیاق رجوانہ نے شرکت کی ۔