کراچی کے علاقے اورنگی ٹاون سیکٹر 10 میں خاتون کے قتل کے واقعے کا مقدمہ قتل کی دفعات کے تحت مومن آباد تھانے میں درج کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق خاتون کو اس کے دو بیٹوں نے قتل کیا ہے۔
پولیس کے مطابق مقدمہ مقتولہ کے بھائی کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔
مقدمے کے متن میں مدعی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ میری بہن عزت پری گھر پر موجود تھی کہ اس کے سب سے چھوٹے بیٹے نے آ کر بتایا کہ والدہ کو قتل کر دیا گیا ہے۔
متوفیہ عزت پری کے 8 بچے ہیں، میری بہن کو گلے میں ازار بند ڈال کر گلا گھونٹا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق خاتون کو اس کے 2 بیٹوں نے قتل کیا ہے، دونوں بیٹے مختار اور خلیل قتل کے بعد موقع سے فرار ہو گئے تھے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بیٹوں اور ماں کے درمیان جائیداد کا تنازع تھا تاہم واقعے کی دیگر مختلف پہلوؤں سے بھی تفتیش کی جا رہی ہے۔