وزیرِ توانائی سندھ ناصر حسین شاہ نے گیس لوڈشیڈنگ اور لو پریشر کا نوٹس لے لیا۔
ناصر حیسن شاہ نے سیکریٹری توانائی کو اس حوالے سے وفاق کو خط لکھنے کی ہدایت کر دی۔
اُنہوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ سب سے زیادہ قدرتی گیس پیدا کرنے والا صوبہ ہے اور یہاں کے عوام گیس سے محروم ہیں۔
وزیرِ توانائی سندھ نے کہا ہے کہ موسمِ سرما کے شروع ہوتے ہی گیس کی لوڈشیڈنگ کا آغاز کر دیا گیا، بچے بغیر ناشتے کے اسکول جانے پر مجبور ہیں۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ آرٹیکل 158 کے تحت گیس کی تقسیم کو یقینی بنایا جائے، جہاں گیس پیدا ہوتی ہے پہلا حق اس صوبے کا ہوتا ہے، اوگرا میں سندھ کو نماٸندگی دی جائے۔
ناصر حسین شاہ نے کہا کہ صدر اور وزیرِ اعظم گیس کی بندش کا فوری نوٹس لیں۔