نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان مچل سینٹنر نے بنگلادیشی ٹیم کے اپ سیٹ کرنے کی صلاحیت کا اعتراف کیا ہے۔
راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو میں کیوی کپتان نے کہا کہ بنگلادیش کسی بھی ٹیم کو اپ سیٹ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے، اس کے بیٹر کافی جارحانہ بیٹنگ کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ راولپنڈی کی وکٹ فلیٹ لگ رہی ہے، ہائی اسکورنگ میچ ہوسکتا ہے، ایسی ہی پچ کراچی میں بھی تھی، پاکستان کو شکست دے کر کھلاڑیوں میں کافی اعتماد آیا ہے۔
مچل سینٹنر نے مزید کہا کہ صورتحال اور پلان کےحساب سے کھیلنا بہت اہم ہوگا، راولپنڈی کی پچ دوسری اننگز میں کچھ تبدیلی ہوسکتی ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ بنگلادیش اچھی ٹیم ہے، اسپنرز باصلاحیت ہیں، بنگلادیش کے نواجوان کھلاڑی بھی کافی اچھی پرفارمنس دے رہے ہیں۔
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے گروپ اے میں نیوزی لینڈ اور بنگلادیش کا میچ پیر 24 فروری کو کھیلا جائے گا۔