• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بینکوں کو 9640 ارب روپے اوپن مارکیٹ آپریشن میں دیدیے گئے

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بینکوں کو 9640 ارب روپے اوپن مارکیٹ آپریشن میں فراہم کیے ہیں۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق روایتی بینکوں کو 9086 ارب روپے 7 دن کے لیے فراہم کیے ہیں، روایتی بینکوں کو فنڈنگ 15.04 فیصد سالانہ شرح سود پر کی ہے۔

اسلامی بینکوں کو 554 ارب روپے 7 دن کے لیے 15.10 فیصد سالانہ شرح منافع پر فراہم کیے گئے ہیں۔

روایتی اور اسلامی بینکوں نے 28 دن کی فنڈنگ کے لیے کوئی پیشکش ارسال نہیں کی۔

تجارتی خبریں سے مزید