• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

9 مئی سمیت دیگر مقدمات میں فردوس شمیم، خرم شیر زمان کی ضمانت منظور

انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی ) کراچی نے 9 مئی سمیت دیگر مقدمات میں تحریک انصاف کی مقامی قیادت کی ضمانت منظور کرلی۔

اے ٹی سی کراچی میں 9 مئی سمیت دیگر مقدمات میں راجا اظہر، فردوس شمیم نقوی، خرم شیر زمان اور فیضان کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔

عدالت نے راجا اظہر کی 5، فردوس شمیم نقوی، خرم شیر زمان اور فیض کی 3، 3 مقدمات میں ضمانت منظور کی ہے۔

اے ٹی سی کراچی نے ملزمان کو فی مقدمہ 1، 1 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

پولیس حکام کے مطابق عدالت نے پیش نہ ہونے پر تمام ملزمان کی ضمانت منسوخ کی اور وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔

پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف ٹیپو سلطان، فیروز آباد، شاہ فیصل، لانڈھی اور مبینہ ٹاؤن تھانے میں مقدمات درج ہیں۔

پولیس کے مطابق ملزمان پر 9 مئی کو جلاؤ گھیراؤ اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے پر متعدد الزامات ہیں۔

قومی خبریں سے مزید