جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے صاف بتا دیا کہ ابھی لانگ مارچ کا فیصلہ نہیں کیا، لیکن 8 تاریخ کو فیصلہ سنا دیں گے۔
صوابی میں خطاب کے دوران سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ ایک شخص جو بل کا ڈرافٹ بنانے میں شریک رہا ہے، آج اس کو اعتراضات ہیں؟ اسے بد دیانتی نہ کہا جائے تو کیا نام دیں؟ وزیراعظم نے آج کال کی تھی، ایک ٹیلی فون کال پر اپنے فیصلے پر کیسے لچک دکھا دیں؟
مولانا فضل الرحمان نے خبردار کردیا کہ متفقہ بل کو متنازع بنانے سے گریز کیا جائے۔
سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ گورنر کے پی کو اجلاس کیوں بلانا پڑا؟ ایگزیکٹو اس صلاحیت سے محروم ہے۔ صوبے میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ قیام امن کےلئے کوئی پیش رفت نہیں ہے، گورنر کے بجائے وزیراعلیٰ کو اے پی سی بلانی چاہیےتھی۔
ایک سوال کے جواب میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پی ٹی آئی پر پابندی کے حوالے سے کچھ نہیں کہہ سکتا۔