• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شام، باغیوں کی حمص کی طرف پیشقدمی، ترک صدر حمایت میں سامنے آگئے، اردن نے سرحد بند کردی

بیروت، انقرہ (اے ایف پی، نیوز ڈیسک) شام میں باغیوں کی پیش قدمی جاری، حلب اور حماہ کے بعد حمص کی طرف بڑھنے لگے، ترک صدر ترجب طیب ایردوان نے باغی گروپوں کی کھل کے حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ان کی منزل دمشق ہے، ترک صدر نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ شام میں مسلح گروپوں کی پیش قدمی "مشکلات کے بغیر" جاری رہے گی۔ بشارالاسد افواج دیر الزور سے بھی دستبردار ہوگئیں، اردن اور شام کی سرحد پر بھی مقامی مسلح گروپوں نے قبضہ کرلیا ہے جس کے بعد اردن نے شام کیساتھ اپنی سرحد بند کردی ہے، اسرائیلی افواج نے شام سے منسلک مقبوضہ گولان کے علاقے میں اضافی نفری تعینات کردی ہے، برطانوی نیوز ایجنسی کے مطابق ایرانی سینئر حکام نے عندیہ دیا ہے کہ شامی صدر بشار الاسد کی مدد کے لئے میزائل اور ڈرون طیارے بھیجنے کے علاوہ ایران شام میں اپنے فوجی ایڈوائزرز کی تعداد میں بھی اضافہ کرے گا۔ ایرانی حکام کے مطابق روس اور ایران شام کے دفاع کیلئے متحد ہیں۔ ترکیہ کے ایک سفارتی ذریعہ نے بتایا ہے کہ ترکیہ، ایران اور روس کے وزرائے خارجہ ہفتے کے روز دوحہ میں ملاقات کریں گے جس میں شام میں باغیوں کی پیش قدمی پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔ امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ ایران شام میں اپنی تخریبی سرگرمیاں بند کرے۔ واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے کہا کہ ایران طویل عرصے سے دہشتگردی کو پروان چڑھا رہا ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید