• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آن لائن کردار کشی، فرانسیسی صدر کی اہلیہ کیخلاف مہم چلانے والے 10افراد کو سزا

پیرس (رضا چوہدری) آن لائن کردار کشی، فرانسیسی صدر کی اہلیہ کے خلاف مہم چلانے والے 10 افرادکو سزا، سائبر ہراسمنٹ آزادی اظہار نہیں، عدالت،ملزمان کو قید ،جرمانے اور توہین آمیز مواد ہٹانے کا حکم، فرانس کی ایک عدالت نے صدر ایمانوئل میکرون کی اہلیہ اور فرانس کی پہلی خاتون بریگِٹ میکرون کے خلاف آن لائن ہراسمنٹ، جھوٹی خبروں اور کردار کشی میں ملوث 10 افراد کو مجرم قرار دے کر سزائیں سنا دیں۔ عدالتی فیصلے کے مطابق یہ افراد سوشل میڈیا اور دیگر ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پربریگِٹ میکرون کے خلاف جھوٹے، توہین آمیز اور بے بنیاد دعوے پھیلا رہے تھے ،ذاتی زندگی اور شناخت سے متعلق من گھڑت کہانیاں شائع کی گئیں، بار بار پوسٹس اور ویڈیوز کے ذریعے منظم سائبر ہراسمنٹ کی گئی، عدالت نے قرار دیا کہ یہ عمل اظہارِ رائے کی آزادی نہیں بلکہ دانستہ بدنامی اور ذہنی اذیت کے زمرے میں آتا ہے۔عدالت کا فیصلہ 10 ملزمان کو مختلف سزائیں سنائی گئیں، چند کو قلیل مدت قید (جیل) کی سزا دی گئی کچھ کو سسپینڈڈ سزا (یعنی معطل قید) سنائی گئی بعض ملزمان پر جرمانے بھی عائد کیے گئے عدالت نے یہ بھی حکم دیا کہ توہین آمیز مواد کو مستقل طور پر ہٹایا جائے۔

دنیا بھر سے سے مزید