• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرمنی کی چانسلر میرس کے اغوا سے متعلق سابق روسی صدر کے بیان کی شدید مذمت

برلن(نیوز ڈیسک)جرمنی کی چانسلر میرس کے اغوا سے متعلق سابق روسی صدر کے بیان کی شدید مذمت، برلن حکومت نے روس کے سابق صدر دیمتری میدویدیف کے ان تبصروں کی شدید مذمت کی ہے، جن میں انہوں نے تجویز دی تھی کہ جرمن رہنما فریڈرش میرس کو بھی وینزویلا کے صدر نکولاس مادورو کی طرح اغوا کیا جا سکتا ہے۔حکومتی ترجمان زیباستیان ہلے نے کہا،ہم ایسی دھمکیوں کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ ترجمان نے مزید کہا کہ حکومت کو چانسلر کی سکیورٹی بڑھانے کی ضرورت محسوس نہیں ہو رہی اور مزید یہ کہ چانسلر کی حفاظت پر مامور افسران دنیا کے بہترین افسران میں سے ہیں۔ واضح رہے کہ میدویدیف نے اتوار کو کہا تھا کہ وہ وینزویلا میں امریکی کارروائی جیسے اغوا کے آپریشنز دیگر عالمی رہنماؤں کے خلاف بھی تصور کر سکتے ہیں، جن میں جرمن چانسلر فریڈرش میرس کا نام بھی شامل تھا۔ میدویدیف اب روسی سلامتی کونسل کے نائب چیئرمین ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایسا منظر نامہ غیر حقیقی نہیں۔ میدویدیف، جو 2008ء سے 2012ء تک روسی صدر رہے، حالیہ برسوں میں کریملن کے سب سے سخت گیر رہنماؤں میں سے ایک بن کر ابھرے ہیں اور اکثر یوکرین اور مغرب کے خلاف جارحانہ بیانات دیتے رہتے ہیں۔

دنیا بھر سے سے مزید