کراچی ( نیوز ڈیسک) بھارت میں ڈیرہ سچا سودا چیف گرمیّت رام رحیم کی 15ویں بار پیرول پر رہائی، ان کو دو خواتین پیروکاروں کے ساتھ زیادتی اور ایک صحافی کے قتل پر20سال قید کی سزا دی گئی تھی۔بھارتی میڈیا کے مطابق ڈیرہ سچا سودا کے سربراہ گرمیّت رام رحیم سنگھ کو اتوار کو40 روز کی پیرول دی گئی جو ان کی2017 کے بعد 15ویں عارضی رہائی ہے، جبکہ وہ سُناریہ جیل، روہتک میں 20 سال قید کی سزا کاٹ رہے ہیں۔ ان کو دو خواتین پیروکاروں کے ساتھ زیادتی اور ایک صحافی کے قتل کے الزامات کے تحت سزا سنائی گئی تھی اور پیرول کے دوران وہ اپنے سرسا مرکزی ڈیرہ ہیڈکوارٹر میں قیام کریں گے۔