لاہور(خالدمحمودخالد) بھارت اور بنگلہ دیش میں کشیدگی ۔ بھارتی بارڈر سیکورٹی فورس نے مغربی بنگال کے ضلع مرشد آباد میں بھاگیرتھی بارڈر آؤٹ پوسٹ کے قریب مبینہ طور پر غیر قانونی طور پر بھارتی سرحد میں داخل ہونے والے ایک بنگلہ دیشی شہری کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ ہلاک ہونے والے کی شناخت محمد ربیع الاسلام کے نام سے ہوئی ہے، جس پر الزام لگایا گیا ہے کہ وہ مویشیوں کی سمگلنگ میں ملوث تھا۔