• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہنگائی 6 سال کی کم ترین سطح پر آ گئی: وزیرِ اعظم شہباز شریف

وزیرِ اعظم شہباز شریف— فائل فوٹو
وزیرِ اعظم شہباز شریف— فائل فوٹو

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ہفتہ وار مہنگائی مزید کم ہو کر ساڑھے 3 فیصد پر آنے پر قوم کو مبارکباد دی ہے۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اللّٰہ کے فضل اور معاشی ٹیم کی کاوشوں کی بدولت مہنگائی 6 سال کی کم ترین سطح پر آگئی، 4 اکتوبر 2018ء کے بعد آج پرائس انڈیکس کم ترین سطح پر ریکارڈ کیا گیا۔

وزیرِ اعظم نے کہا کہ گزشتہ برس میں رواں ہفتے کی نسبت آج مہنگائی میں 39.11 فیصد کی بڑی کمی معاشی ٹیم کی دن رات محنت کا نتیجہ ہے، عوام سے کیے گئے اپنے ہر وعدے پر قائم ہوں۔

شہباز شریف نے کہا کہ عوام کی مشکلات کے ازالے کے لیے دن رات محنت کا عہد کیا تھا، بطور خادم پاکستان اپنے کیے گئے ہر عہد پر قائم ہوں۔

انہوں نے کہا کہ روزگار فراہمی، صنعتی ترقی، غیرملکی سرمایہ کاری بڑھانے کے اقدامات کر رہے ہیں، ملک معاشی استحکام کے بعد ترقی کی جانب تیزی سے گامزن ہے۔

وزیرِ اعظم نے کہا کہ ترسیلات زر، سرمایہ کاری میں اضافہ اور سفارتی تعلقات میں استحکام ترقی کے سفر کا عکاس ہے، پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے ہماری سیاسی قربانیاں رائیگاں نہیں گئیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ ملکی ترقی کے سفر میں تمام اسٹیک ہولڈرز مثبت کردار ادا کر رہے ہیں۔

تجارتی خبریں سے مزید