لاہور کے علاقے شفیق آباد میں 3 سالہ بچی کو اغواء کر کے قتل کرنے والا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہو گیا۔
پولیس کے مطابق پولیس کی ٹیم ملزم عمران کو نشاندہی کے لیے علاقہ تھانہ شفیق آباد لے جا رہی تھی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ نامعلوم ملزمان نے عمران کوچھڑوانے کے لیے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی، فائرنگ کے دوران ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں آ کر ہلاک ہو گیا۔
ملزم نے 3 سالہ معصوم بچی کو اغواء کر کے بے دردی سے قتل کیا تھا اور بچی کی لاش کو گندے نالے میں پھینک دیا تھا۔
ملزم کی لاش کو پوسٹ مارٹم کےلیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔