لاہور ہائیکورٹ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) انٹراپارٹی الیکشن کی چھان بین کے الیکشن کمیشن کے اختیار کے خلاف درخواست پر 5 رکنی فل بنچ نے 2 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔
لاہور ہائیکورٹ کے فل بینچ نے الیکشن کمیشن کو ہدایات کیلئے مہلت دے دی۔
عدالت عالیہ کے فل بینچ نے وفاقی حکومت کو تحریری جواب داخل کرنے کی ہدایت بھی کی۔
5 رکنی فل بینچ نے بیرسٹر گوہر خان کی درخواست پر سماعت کی۔ فل بنچ نے درخواست کی بعض دستاویزات کو ریکارڈ کا حصہ بنانے کی اجازت دے دی۔
عدالت عالیہ کا فل بینچ اب 13 دسمبر کو بیرسٹر گوہر علی خان کی درخواست پر سماعت کرے گا۔