• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2019ء کے معاہدے پر مولانا فضل الرحمٰن، مفتی تقی عثمانی اور مفتی منیب نے دستخط کیے تھے: طاہر اشرفی

چیئرمین پاکستان علماء کونسل علامہ طاہر اشرفی—فائل فوٹو
چیئرمین پاکستان علماء کونسل علامہ طاہر اشرفی—فائل فوٹو

چیئرمین پاکستان علماء کونسل علامہ طاہر اشرفی کا کہنا ہے کہ 2019ء کے معاہدے پر مولانا فضل الرحمٰن، مفتی تقی عثمانی اور مفتی منیب نے دستخط کیے تھے۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 2019ء میں معاہدے کے لیے بہت سی میٹنگ ہوئی تھیں اور تمام پہلوؤں کو دیکھا گیا تھا۔

طاہر اشرفی کا کہنا ہے کہ اس نظام کے تحت 25 ہزار مدارس میں سے 18400 مدارس نے رجسٹریشن کرائی ہے، مدارس کو وزارت تعلیم کے ساتھ منسلک ہونا چاہیے ناکہ وزارت صنعت کے ساتھ۔

انہوں نے کہا کہ مدارس کے 15 بورڈ میں سے 10بورڈ وزارت تعلیم کے ساتھ رجسٹریشن کرا رہے ہیں، مدارس کے مستقبل کے ساتھ نہ کھیلا جائے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ مدارس کا تعلق تعلیم سے ہے تو انہیں وزارت تعلیم سے منسلک ہونا چاہیے، اگر کسی مدارس کو وزارت صنعت کے ساتھ جانا ہے تو چلا جائے۔

علامہ طاہر اشرفی نے یہ بھی کہا کہ مدارس کے معاملے کو سیاست کی نذر نہیں ہونا چاہیے، مدارس کے مستقبل کو سیاسی مقاصد کے ساتھ کھیلنے نہیں دیں گے۔

قومی خبریں سے مزید