29 اگست 2019ء کا اتحاد تنظیمات مدارس اور حکومت کا معاہدہ منظر عام پر آ گیا۔
اتحاد تنظیمات نے مدارس کو وزارت تعلیم سے منسلک کرنے کے معاہدے پر دستخط کیے تھے۔
معاہدہ پی ٹی آئی کے دورِ حکومت میں وفاقی وزیرِ تعلیم شفقت محمود نے کیا تھا۔
معاہدے میں تمام دینی مدارس کو وزارت تعلیم کے ساتھ رجسٹریشن کرانے کا پابند کیا گیا تھا۔
معاہدے کے مطابق وزارت تعلیم مدارس کے اعداد و شمار اکٹھے کرنے کی واحد مجاز اتھارٹی تسلیم کی گئی، رجسٹریشن نہ کرانے والے مدارس کو بند کرنے کا مشترکہ فیصلہ کیا گیا تھا، قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پر رجسٹریشن منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
مدارس کو بینکوں میں اکاؤنٹ کھولنے کا پابند کیا گیا اور غیر ملکی طلباء کو تعلیم حاصل کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔
معاہدے میں یکساں نصاب کے اہداف طے کیے گئے اور معاہدہ تعلیمی اصلاحات کے لیے کیا گیا، حکومت نے مالی امداد اور وسائل کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی تھی۔