شام کے صدارتی محل میں باغیوں کے داخل ہونے کے بعد کی تصاویر سامنے آگئیں۔
دمشق میں اپوزیشن جماعتوں کے جنگجو صدارتی محل میں داخل ہوتے دکھائی دیے، شامی باغی محل کے مختلف حصوں کا معائنہ کرتے اور وہاں موجود اشیاء کو قبضے میں لیتے نظر آئے۔
صدارتی محل کے مناظر میں کچن، رہائشی کمرے اور دیگر حصے دکھائے گئے ہیں جہاں عام لوگ اور جنگجو خوشی کے اظہار کے ساتھ تصویریں بنوا رہے ہیں۔
یہ وہی صدارتی محل ہے جہاں بشار الاسد کے خاندان نے سالوں تک اقتدار کا مرکز بنایا تھا۔
شامی باغیوں کا کہنا ہے کہ وہ ریاستی اداروں کو محفوظ رکھنے اور اقتدار کی منتقلی کو منظم رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ ملک میں کوئی افراتفری نہ پھیلے۔