• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرکاری حج اسکیم، درخواست وصولی کیلئے 2 دن رہ گئے

وزارت مذہبی امور نے اعلان کیا ہے کہ سرکاری حج اسکیم کے تحت درخواست وصولی کےلیے آخری 2 دن رہ گئے ہیں۔

ترجمان مذہبی امور کے مطابق پیر اور منگل کو نامزد بینکوں میں سرکاری حج اسکیم کے تحت درخواستوں کی وصولی کا عمل جاری رہے گا۔

ترجمان کے مطابق اب تک 72 ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہوئیں، درخواست گزار اپنے رشتہ دار عازمین حج کے گروپ میں شامل ہوسکتے ہیں۔

ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق اس بار پاکستان کا حج کوٹہ ایک لاکھ 79 ہزار 210 ہے۔

ترجمان کے مطابق ریگولر حج اسکیم میں 2 لاکھ روپے کے ساتھ داخلہ کروایا جاسکتا ہے، دوسری قسط 4 لاکھ اور بقیہ رقم 10 فروری تک جمع کروانا لازم ہوگی۔

قومی خبریں سے مزید