ملتان(سٹاف رپورٹر)وزیر زراعت پنجاب سید عاشق حسین کرمانی کی ہدایت پرجعلی کھادوں کی تیاری و خریدوفروخت کے دھندے میں ملوث عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن جاری،اسسٹنٹ فرٹیلائزر کنٹرولر اللہ رکھا نےسپیشل برانچ کی نشاندہی پرموضع سندہ غلام حسین یونین کونسل ٹاٹے پور میں ایک مشکوک دکان میں کارروائی کی،کامیاب چھاپہ کے نتیجہ میں 97بیگ تارا ایس ایس پی اور 1بیگ ڈی اے پی برآمد،جعلی کھادیں قبضہ میں لیکر بطور مال مقدمہ حوالہ پولیس کی گئیں،پکڑی گئی جعلی کھادوں کی مالیت15لاکھ روپے بنتی ہے، کھادوں کے نمونہ جات حاصل کرکے تجزیہ کیلئے لیبارٹری بھجوا دئیے گئے جب کہ 4ملزمان کیخلاف مقدمہ کے اندارج کیلئے تھانہ بدھلہ سنت میں استغاثہ دائر کردیا گیا، ملزمان میں شہباز حسین اورطاہر عباس(کھاد مالکان)،شوکت علی(پارٹنر) اور محمد افتخار شامل ہیں۔