• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سردی بڑھ گئی، کراچی میں گرم کپڑے نکل آئے


کراچی سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے۔

کراچی میں شدید گرمی گزرنے کے بعد بلآخر موسم نے کروٹ لی اور شہریوں نے طویل انتظار کے بعد گرم کپڑے نکال لیے۔

شہرِ قائد میں روزانہ درجۂ حرارت میں کمی محسوس کی جا رہی ہے جہاں رات اور صبح کے اوقات میں ٹھنڈی ہواؤں نے ڈیرے ڈال لیے ہیں۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی میں جناح ٹرمینل اور اطراف کے علاقوں میں گزشتہ رات کا کم سے کم درجۂ حرارت 9.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

کل سے شہر میں وقفے وقفے سے تیز ہوائیں بھی چل سکتی ہیں۔

دوسری جانب ملک بھر میں گزشتہ رات سب زیادہ سردی اسکردو میں ریکارڈ کی گئی جہاں پارہ منفی 11 ڈگری تک گر گیا۔

ادھر کوئٹہ اور مالم جبہ میں درجۂ حرارت منفی 4، زیارت میں منفی 3 جبکہ مری میں منفی 1 ریکارڈ کیا گیا۔

آج صبح سویرے اسلام آباد میں درجۂ حرارت 3، لاہور میں 6، پشاور میں 7 اور کراچی میں 10 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

قومی خبریں سے مزید