• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں پارہ مزید گر گیا، آج سے ملک بھر میں سردی بڑھنے کا امکان

کراچی(آئی این پی )شہر قائد میں ہفتے کے روز پارہ مزید گر گیا جب کہ ملک بھر میں آج(اتوار) سے سردی کی شدت بڑھنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کا کم سے کم درجہ حرارت گزشتہ روز کے مقابلے میں 2.5 ڈگری تک گر گیا اور 14 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا۔ اتوار سے صوبہ سندھ میں ہلکی شدت کی نئی سردی کی لہر داخل ہوگی۔ قبل ازیں محکمہ موسمیات کی جانب سے پیش گوئی کی جاچکی ہے کہ کراچی میں اتوار کو پارہ 11 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوسکتا ہے۔دریں اثنا ملک کے بیشتر علاقوں میں 8 دسمبر سے بارش اور برفباری کا امکان ہے جس کے سبب سردی کی شدت میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

ملک بھر سے سے مزید