• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کا بجلی صارفین کیلئے مزید آسانی پیدا کرنے کا فیصلہ، ذرائع

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

وزیرِاعظم شہباز شریف نے بجلی صارفین کیلئے مزید آسانی پیدا کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ گنے کی پھونک سے چلنے والے بجلی گھروں کے ساتھ بجلی نرخوں پر نظر ثانی کی منظوری دے دی گئی ہے۔ 

پی ٹی آئی دور حکومت میں ان بجلی گھروں سے درآمدی کوئلے کے نرخوں کے حساب سے بجلی خریدنے کی پالیسی منظور کی گئی۔

ذرائع نے بتایا کہ وزیرِاعظم کے بیٹے سلمان شہباز نے اس میں کلیدی کردار ادا کیا اور پوری صنعت کو اس پر قائل کیا۔ 

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ بجلی کے صارفین پر بوجھ کو کم کرنا ہے، عوام کے پیسے کو مزید ضائع نہیں ہونے دوں گا۔

قومی خبریں سے مزید