• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم شہباز شریف نے سول نافرمانی کی کال کو ملک دشمنی قرار دے دیا

وزیراعظم شہباز شریف : فوٹو فائل
وزیراعظم شہباز شریف : فوٹو فائل

وزیراعظم شہباز شریف نے سول نا فرمانی کی کال کو ملک دشمنی قرار دے دیا۔

 وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ سول نافرمانی سے بڑی ملک دشمنی کوئی نہیں ہو سکتی، معاشی استحکام کے لیے سیاسی استحکام انتہائی ضروری ہے، اسلام آباد پر چڑھائی کرکے ملک کے خلاف سازش کی گئی تھی۔

شہباز شریف نے کہا کہ حکومت کو ہدایت کردی ہے کہ اس سازش کے ذمہ داروں کو ثبوتوں کے ساتھ کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے، اور کسی بے قصور کو ہاتھ نہ لگایا جائے۔

وفاقی کابینہ نے 8 آئی پی پیز کے ساتھ سیٹلمنٹ معاہدوں کی منظوری دے دی، قومی خزانے کو 238 ارب روپے کا فائدہ ہوگا، عام صارفین کے لیے بجلی کی قیمتوں میں کمی ہوگی۔

 وزیراعظم نے کہا کہ عوام کے پیسے کو مزید ضائع نہیں ہونے دیں گے۔

شہباز شریف نے بجلی صارفین کیلئے مزید آسانی پیدا کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق کابینہ نے گنے کی پھوگ سے چلنے والے بجلی گھروں کے ساتھ بجلی نرخوں پر نظر ثانی کی منظوری بھی دے دی۔

ذرائع کے مطابق وزیرِاعظم کے بیٹے سلمان شہباز نے اس میں کلیدی کردار ادا کیا اور پوری صنعت کو اس پر قائل کیا۔

قومی خبریں سے مزید