تل ابیب(آئی این پی) اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کرپشن کیسز میں 5سال بعد عدالت میں پیش ہوگئے۔
اسرائیل کی جانب سے غزہ پر ہونے والے حملوں کو اب ایک سال سے زائد کا وقت گزر چکا ہے مگر اسرائیل میں اب بھی خوف کی فضا قائم ہے۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق وزیراعظم نیتن یاہوکیخلاف کرپشن کیسز کی سماعت گزشتہ روزتل ابیب کے ایک تہہ خانے (بم پروف بنکر) میں قائم کی گئی عدالت میں ہوئی جہاں وہ 5 سال بعدعدالت میں پیش ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق نیتن یاہو نے مقدمہ ملتوی کرانے کی کوشش کی مگر عدالت نے درخواستیں مسترد کردیں۔