غزہ سٹی(اے ایف پی) اسرائیل نے ایران پر بمباری کے ساتھ فلسطین اور لبنان میں بھی اپنی جارحیت جاری رکھی ہوئی ہے،گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی پر صہیونی فوج کے حملوں میں مزیدچھ فلسطینی شہید ہوگئے،غزہ کی سول ڈیفنس ایجنسی کےمطابق ہفتے کی صبح خان یونس میں اسرائیلی حملے کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار اور ایک شہری شہید ہوا جبکہ غزہ کے مشرقی حصے میں عام شہریوں پر صہیونی فوج کے حملے میں تین افراد شہید ہوئے،جن کی لاشیں ہسپتال منتقل کر دی گئیں۔خبررساں اے ایف کے رابطہ کرنے پر اسرائیلی فوج نے فوری طور پر کوئی جواب نہیں دیا۔واضح رہے کہ غزہ میں 10اکتوبر سے جاری جنگ بندی کے باوجودصہیونی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں۔