ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ ہیوی ٹریفک کی وجہ سے پورے شہر کا ٹریفک چوک ہو جاتا ہے۔
قومی اسمبلی کے اجلاس میں بات کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ کراچی پورٹ سے رات 10 بجے ہیوی ٹریفک نکلتا ہے جو شہر کے وسط تک پہنچ جاتا ہے۔
پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں ہائی ویز کے ساتھ جو سلوک کیا گیا وہ سوچی سمجھی سازش لگتی ہے۔
شازیہ مری نے کہا کہ ایم 9 کے نام سے سندھ پر یہ ایک بدنما داغ ہے ، ایم 9 پر مرمت کے نام پر مذاق کیا گیا ہے۔
پیپلز پارٹی کے رکنِ قومی اسمبلی عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ جیونی سے کیٹی بندر تک ماہی گیر کسمپرسی کی زندگی گزار رہے ہیں۔
عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ کراچی پورٹ کے ہیوی ٹریفک سے کیماڑی کی سڑک 3 دن تک بند رہتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پورٹ سے کیماڑی کی طرف نکلنے والے ہیوی ٹریفک کے راستے کو کیسے ٹھیک کریں گے۔