• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئینی ترامیم پر پیپلز پارٹی کا مؤقف واضح ہے: شازیہ مری

پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری—فائل فوٹو
پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری—فائل فوٹو

پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری نے کہا ہے کہ آئینی وفاقی عدالت کا قیام ضروری ہے، آئینی ترامیم پر پیپلز پارٹی کا مؤقف واضح ہے۔

اسلام آباد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شازیہ مری نے کہا کہ مخالفت برائے مخالفت سے گریز کریں، تجاویز ضرور دیں۔

انہوں نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کیس میں انصاف لینے میں 45 سال لگ گئے، عدالتی نظام کو ریفارم کی ضرورت ہے۔

شازیہ مری کا کہنا ہے کہ کسی بھی شخص سے منسوب ہماری کوئی سوچ نہیں، پیپلز پارٹی تمام اسٹیک ہولڈرز کو ساتھ لے کر چلنا چاہتی ہے۔

پیپلز پارٹی کی رہنما نے یہ بھی کہا کہ پروپیگنڈا کر کے یہ تاثر دیا جا رہا کہ شاید کچھ شخصیات کے لیے قانون سازی کی جا رہی ہے، آئینی عدالت بنانے کی بہت ضرورت ہے، ایک سیاسی جماعت جج صاحب کو متنازع بنا رہی ہے، آئینی عدالت پر تحریکِ انصاف کے پاس کوئی تجویز ہے تو دیں۔

قومی خبریں سے مزید