وفاقی وزیرِ مذہبی امور چوہدری سالک حسین نے کہا ہے کہ اقلیتوں کی عبادت گاہوں کی تزین و آرائش کے لیے فنڈز فراہم کر رہے ہیں۔
پشاور میں بین المذاہب ہم آہنگی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کانفرنس میں پیش کردہ تجاویز پر عمل درآمد کریں گے، آج کل کے مسائل کا حل مذہبی ہم آہنگی سے ممکن ہے۔
انہوں نے کہا کہ غیر مسلموں کے حقوق کے تحفظ کے لیے اقدامات کر رہے ہیں، یہ ملک اتنا ہی اقلیت کا ہے جتنا ہمارا ہے، غیر مسلموں کا تہوار بھی ملک میں منایا جاتا ہے۔
وفاقی وزیر سالک حسین نے مزید کہا کہ اقلیتوں کے تہوار کے موقع پر صدر اور وزیرِ اعظم ہاؤس میں بھی تقریب منعقد ہوتی ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ چند عناصر ہمارے معاشرے کو کمزور کرنا چاہتے ہیں، ملک میں سیاسی ہم آہنگی کی بھی ضرورت ہے۔