گورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ ملک میں مذہبی ہم آہنگی انتہائی ضروری ہے۔
پشاور میں بین المذاہب ہم آہنگی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ ملک کی سلامتی کے لیے تمام مذاہب ساتھ مل کر کام کریں گے، رنگ، نسل و زبان سے کسی کو برتری حاصل نہیں۔
انہوں نے کہا کہ عدم برداشت اور انتہا پسندی سے ملک کا نقصان ہوا ہے، خیبر پختون خوا ایک دفعہ پھر دہشت گردی کی لپیٹ میں ہے، کسی بھی جگہ جاتے ہیں تو صوبے میں دہشت گردی کا پوچھا جاتا ہے۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ وفاقی وزیرِ مذہبی امور کو اقلیتی برادری کے مسائل سے آگاہ کیا، انہوں نے مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی ہے۔
گورنر کے پی نے مزید کہا کہ صوبے کی مثبت تصویر کو پیش کرنا ہے، کرم سمیت دیگر علاقوں میں امن و امان کے حوالے سے کوہاٹ گیا۔
فیصل کریم کنڈی نے یہ بھی کہا کہ گورنر ہاؤس میں بھی امن کے لیے آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد کیا، کے پی میں امن ہونا چاہیے۔