• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈر فوری جاری کیے جائیں: بابر اعوان

پی ٹی آئی رہنما بابر اعوان — فائل فوٹو
پی ٹی آئی رہنما بابر اعوان — فائل فوٹو

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما بابر اعوان نے اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈر فوری جاری کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

ایک بیان میں بابر اعوان نے کہا ہے کہ اعجاز چوہدری ایک صوبے کے نمائندے ہیں، ان کو ڈیڑھ سال سے قید میں رکھا ہوا ہے، ان کے پروڈکشن آرڈر فوری جاری کیے جائیں۔

اُنہوں نے کہا کہ ایک صوبے کے منتخب نمائندے کو اس کا حق نہیں دیا جا رہا، سینیٹر کو 60 کے قریب ووٹ لینے پڑتے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ ہم نے سینیٹ چیئرمین کے دفتر میں میمورینڈم جمع کروایا ہے۔

اُنہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ سینیٹ کے رولز کے مطابق سزا یافتہ کو بھی سینیٹ میں طلب کیا جا سکتا ہے۔

قومی خبریں سے مزید